Top Ad

Header Ad

متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری اب ملازمت ختم ہونے کے بعد 180 دن تک کی مہلت ہوگی (یو اے ای ویزا اصلاحات)


UAE Residents up to 180 days grace period after losing job

متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری

 اب ملازمت ختم ہونے کے بعد 180 دن تک کی مہلت ہوگی (یو اے ای ویزا اصلاحات)

متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ایسے غیر ملکی افراد جن کی نوکری چلی گئی ہے۔ وہ جلد ہی ملک میں چھ ماہ تک رہنے کے قابل ہوں گے۔ یہ قانون ان اصلاحات کا حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات کی لیڈرشپ نے اتوار 5 ستمبر 2021 کو اعلان کی ہیں۔ 

متحدہ عرب امارات کا موجودہ قانون کسی بھی ایسے شخص کو جس کی نوکری چلی گئی ہو اسے ملک چھوڑنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 30 دن کی مہلت دیتا ہے۔ لیکن اب متحدہ عرب امارات کے حکام اس قانون میں نرمی لا رہے ہیں اور اب کسی کی بھی ملازمت ختم ہونے کے بعد اس کو ملک میں تین سے چھ ماہ تک رہنے کی اجازت ہوگی۔ یہ اعلان نوکری ختم ہوجانے والے ملازمین کے لیے ایک بڑی خوشخبری لے کر آیا ہے۔ کیونکہ اس کے بعد ان کے پاس ایک اچھا وقت ہوگا نئی ملازمت ڈھونڈنے کے لیے۔ اس سے متحدہ عرب امارات کو ہنر مند افرادی قوت کو ملک میں رکھنے کے لیے مدد ملے گی۔

Post a Comment

1 Comments

Post Bottom Ad