Top Ad

Header Ad

پاکستان سے دبئی کا ورک ویزا لینے کا طریقہ

Dubai Work Visa from Pakistan Procedure (Urdu)

پاکستان سے دبئی کا ورک ویزا لینے کا طریقہ

Dubai Work Visa from Pakistan Procedure (Urdu)

آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے ڈائریکٹ ورکنگ ویزا پر دبئی جا سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزا کی معلومات حاصل کرنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔

1.    اگر آپ کا کوئی جاننے والا یہاں پر ہے اور وہ آپ کے لیے کسی کمپنی سے ویزہ ارینج کروا سکتا ہے۔

2.    اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز / ایجنسی / ایجنٹ۔

پاکستان میں بیرونِ ملک ملازمتوں کے مواقعوں کی ترویج کے لیے حکومت پاکستان بہت ساری پرائیوٹ ایجنسیوں کو لائسنس کا اجرا کرتی ہے۔

دبئی ویزا کے اصلی، جعلی، میعاد اور دیگر تفصیلات آن لائن چیک کرنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں

یہ ایجنسیاں بیرون ملک ملازمت کے مواقعوں کے لیے پاکستان میں لوگوں کو سہولیات فراہم کرتی ہیں جس کے لیے وہ اپنی فیس چارج کرتے ہیں۔

کسی بھی دھوکے سے بچنے کے لیے ہمیشہ حکومت پاکستان کی لائسنس یافتہ اور اچھی شہرت کی حامل ایجنسیوں سے ہی رابطہ کریں۔ 

ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات میں زائد قیام کے دنوں اور جرمانے کی تفصیلات دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں

کسی بھی ایجنسی کے ساتھ ڈیل کرتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔

1.          کمپنی کا مکمل نام

2.          کمپنی کے کام کرنے کی جگہ

3.          کام کی نوعیت

4.          روزانہ کام کرنے کا دورانیہ 

5.          مکمل تنخواہ (درہم میں)

6.          ویزا کی کل مدت۔ (سال میں)

7.          زیادہ سے زیادہ کتنے دنوں میں ایجنسی آپ کو ویزا دے گی۔

8.          ایجنسی والوں کو مطلوب ڈاکومنٹس جو آپ کو مہیا کرنے ہیں مثلا پاسپورٹ تصویر سرٹیفکیٹس وغیرہ وغیرہ۔

9.          اس بات کی تسلی کر لیں کہ جس ایجنسی کے ساتھ آپ رابطے میں ہیں وہی اصل میں ویزا دینے والے بھی ہیں کیونکہ ایک کیس میں ایسا بھی ہوا ہے کہ ویزا کسی دوسری ایجنسی نے دیا تھا اور پھر بعد میں پہلے والی ایجنسی نے مزید پیسے کی ڈیمانڈ کی تھی۔

10.     کچھ لڑکوں نے مجھے یہ بھی بتایا کہ ایجنسی والوں نے ان کو فون کر کے بتایا کہ پرسوں آپ کی فلائٹ ہے۔ کل آپ ایجنسی کے آفس آکے بقایا پیسے دیں اور پاسپورٹ اور ٹکٹ لے لیں جب وہ ایجنسی کے دفتر پہنچے تو وہاں پر نہ صرف ایجنسی والوں نے زیادہ پیسے لیے بلکہ ان لوگوں کی فرداً فرداً ویڈیو ریکارڈ کی کہ ان سے ویزے کے پیسے نہیں لیے گئے۔ ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میرا مشورہ ہے کہ جب بھی کسی ایجنسی کے ساتھ ڈیل کریں تو کسی سمجھدار اور سنجیدہ شخص کو بھی ساتھ لے کر جائیں۔ پیسے دینے سے پہلے ان تمام چیزوں پر کھل کے بات کلیئر کر لیں۔

11.     اکثر ایجنسی والے پاسپورٹ اور کچھ رقم ایڈوانس میں آپ سے لے لیتے ہیں ایسی صورت میں پاسپورٹ کی حوالگی کی اور پیسوں کی رسید بنوا لیں۔ اگر خدانخواستہ پاسپورٹ کہیں گم ہو جائے تو آپ کے پاس ثبوت ہو۔

(نوٹ: اوپر میں نے جتنی بھی باتیں کی ہیں وہ میرے مشاہدات ہیں اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ پاکستان میں سب لوگ ایسا کرتے ہیں پاکستان میں بہت اچھی ایجنسیاں بھی ہیں جن سے عوام الناس فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ لیکن آپ کے وسیع تر مفاد میں احتیاط کے طور پر آپ کو ان چیزوں سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ آپ کسی بھی ایسی صورتحال سے محفوظ رہیں)

 اس کے علاوہ پروٹیکٹر، ٹکٹ یا اگر کوئی دوسرے اخراجات ہیں تو ان کی بھی مکمل تفصیل لے لیں اور ایک پیپر پر سب کچھ لکھ لیں تاکہ بعد میں کسی قسم کا ابہام پیدا نہ ہو اور بوقت ضرورت آپ کے پاس ثبوت ہوں۔

کسی بھی ایجنسی کے ساتھ مالی معاملات  میں احتیاط برتیں۔ پیسے دینے سے پہلے ان کو بتا دیں کہ آپ کو پیسے کی رسید چاہیے جو کہ اسی تاریخ کی اور اتنی ہی رقم کی ہو۔

لیکن میرے مشاہدے کے مطابق اکثر ایجنسی والے رسید دینے سے کتراتے ہیں۔

اس چیز کا بہتر حل یہ ہے کہ آپ ان کو پیسے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کریں اور ساتھ میں لکھ دیں کہ آپ نے یہ پیسے کیوں ٹرانسفر کیے۔

مقصد پیسے دینے کا ثبوت بنانا ہے چاہے آپ بینک اکاؤنٹ، کیش یا آن لائن ٹرانسفر کریں آپ کے پاس اس بات کا ثبوت ہونا چاہیے کہ آپ نے کس کو اور کس کام کے لیے پیسے دیے ہیں۔

بہتر ہے آپ ان کو اپنے سارے ڈاکومینٹس اور جو آپ نے پیسے دیئے ہیں اس کی رسید ای میل کر دیں اور ساتھ میں آپ اس چیز کے بارے میں بھی لکھ دیں کہ انہوں نے آپ کو زیادہ سے زیادہ کتنے دنوں میں ویزا دینے کا وعدہ کیا ہے۔

امید کرتا ہوں کہ ان چیزوں سے آپ کو خاطر خواہ فائدہ ہو گا۔ انشاءاللہ مستقبل میں بھی آپ کو اس ویب سائٹ پر ایسے ہی چیزیں ملتی رہیں گی ۔ 

Dubai Visit Visa or Work Visa from Pakistan (Urdu) Part 3 of 3

Post a Comment

0 Comments

Post Bottom Ad