Top Ad

Header Ad

جاب ، ملازمت ، نوکری کیسے تلاش کریں

How to Find a Job
How to Search a Job


جاب ، ملازمت ، نوکری کیسے تلاش کریں

اگر آپ نے حال ہی میں اپنی تعلیم مکمل کی ہے اور آپ جاب کی تلاش میں ہیں تو اس پر میں ایک مضمون لکھ چکا ہوں کہ  بغیر تجربے کے ملازمت کیسے تلاش کریں یہاں پر کلک  کر کے آپ وہ مضمون دیکھ سکتے ہیں۔

اس کے بعد آپ جس شعبے میں ملازمت ڈھونڈنا چاہتے ہیں اس کے متعلق معلومات انٹرنیٹ پر تلاش کریں اور تلاش کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے آپ کا موبائل فون۔

سافٹ ویئر اور ٹولز

آپ جس شعبے میں ملازمت کرنا چاہتے ہیں، بہتر ہے آپ اس میں پہلے سے کام کر رہے کسی شخص سے ملیں۔ اس کو اپنی پڑھائی کے بارے میں بتائیں اور یہ بتائیں کہ آپ بھی اسی شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں اور اس سے آپ کو رہنمائی چاہیے۔ آپ دیکھ لیں کہ ایسی ملازمت میں کون سے پروگرام سافٹ ویئر یا ٹولز استعمال ہو رہے ہیں۔

اگر آپ پہلے سے ان کو استعمال کرنا جانتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے اگر نہیں جانتے تو کہیں سے ان کو استعمال کرنے کی ٹریننگ لے لیں (ٹریننگ کا سب سے سستا اور آسان طریقہ ہے کہ آپ یوٹیوب سے دیکھ لیں)۔ تاکہ جب آپ نوکری ڈھونڈنے کے لیے جائیں تو آپ کو دوسروں پر ترجیح مل سکے۔

اگر آپ پہلے سے ہی ایسے پروگرام سافٹ ویئر یا ٹولز استعمال کر رہے ہیں تو ان کے استعمال میں بہتری لائیں اور ان کو ایڈوانس لیول تک استعمال کرنے کی صلاحیت بڑھائیں۔

میں نے ایسے بہت سارے لوگ دیکھے ہیں جو صرف لکیر کے فقیر ہوتے ہیں جو شروع میں ایک دفعہ کسی نے بتایا یا ٹریننگ دی بعد میں بھی اسی کی پیروی کرتے رہتے ہیں۔

اگر آپ دوسروں سے بہتر مواقع چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے کام کرنے کے پروگرام سافٹ ویئر یا ٹولز میں اپڈیٹ ہونا بہت ضروری ہے۔

صلاحیتیں (Skills)

آپ جس شعبے میں ملازمت ڈھونڈنا چاہتے ہیں اس کے متعلق کون سی صلاحیتیں درکار ہیں یہ جاننا بھی بہت ضروری ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ سیلزمین ہیں یا آپ تعلقات عامہ سے تعلق رکھنے والی ملازمت تلاش کر رہے ہیں تو آپ کی کمیونیکیشن سکلز (Communications Skills) بہت اچھی ہونی چاہیے۔

CV

آپ کی ملازمت تلاش کرنے میں آپ کی CV کا کلیدی کردار ہے آپ کی CV ہی کسی بھی جگہ آپ کو انٹرویو تک پہنچانے میں مدد دے گی۔

 جاب کے لیے ایک اچھی سی وی کیسے بنائیں اس پر میں پہلے ہی ایک مضمون لکھ چکا ہوں۔ آپ ایک اچھی سی وی بنانے کے لیے اس مضمون سے مدد لے سکتے ہیں۔

LinkedIn Profile

لنکڈان کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہوں گے اور ممکن ہے اس پر آپ کا پہلے سے ہی پروفائل موجود ہو۔

اگر نہیں ہے تو اس پر اپنا ایک پروفائل بنا لیں۔ لنکڈان پروفیشنل لوگوں کا ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے اور اس پر بہت سی اصلی جاب ہوتی ہیں۔

 میرے بہت سے جاننے والوں کو اس پلیٹ فارم سے جابز ملیں ہیں۔

اس میں اپنے شعبے کے متعلق لوگوں اور کمپنیوں کے HR کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کریں۔

لنکڈان پر سٹیٹس لگا دیں کہ آپ جاب کے لیے دستیاب ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ لنکڈان پر بہت ساری ملازمتیں ہوتی ہیں تو آپ صحیح والی ملازمت کیسے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

مثلا آپ ایک  گرافک ڈیزائنر ہیں اور آپ لاہور میں جاب ڈھونڈنا چاہتے ہیں تو آپ سرچ بار میں نیچے دیے گئے طریقے کے مطابق ڈیٹا درج کریں۔

فلٹر میں سے Posts سلیکٹ کریں۔

اب Sort by میں Latest سلیکٹ کریں۔

نتائج میں آپ کو لاہور میں گرافک ڈیزائنر کی جابز نظر آئیں گی جیسا کہ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔

How to Get a job
LinkedIn Job Search

اگر آپ ایک  اکاؤنٹنٹ ہیں اور ابوظہبی میں جاب ڈھونڈنا چاہتے ہیں۔ تو آپ سرچ بار میں نیچے دیے گئے طریقے کے مطابق ڈیٹا درج کریں۔

فلٹر میں سے Posts سلیکٹ کریں۔

اب Sort by میں Latest سلیکٹ کریں۔

نتائج میں آپ کو ابوظہبی میں اکاؤنٹنٹ کی جابز نظر آئیں گی جیسا کہ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔

How to search a job
LinkedIn Specific Job Search

اس کے علاوہ کچھ مزید فلٹر بھی ہیں جن سے آپ اپنی تلاش کو زیادہ بہتر کر سکتے ہیں۔

کمپنیوں کی ویب سائٹ کے ذریعے

آجکل تقریبا تمام کمپنیوں کی ویب سائٹ ہوتی ہیں اور وہ اپنی دستیاب ملازمتیں اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتی ہیں اگر ان کی ویب سائٹ پر آپ کی مطلوبہ ملازمت نہیں بھی ہے تو بھی آپ اپنی CV ان کے ریکارڈ میں اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

مستقبل میں اگر ان کے پاس آپ کے لئے کوئی ملازمت ہوئی اور آپ ان کے معیار پر پورے اترتے ہونگے تو وہ آپ سے رابطہ کر لیں گے۔

میرے ساتھ کام کرنے والے ایک انجینئر کو ایک بڑی کمپنی میں CV اپلوڈ کرنے کے دو سال بعد سعودی عرب کےلئے ملازمت ملی تھی۔

آپ اپنے شعبے کی اچھی کمپنیوں کو تلاش کریں اور ایک لسٹ بنا لیں پھر ان کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی CV اپلوڈ کر دیں اس سے مستقبل میں آپ کے لئے نوکری کا چانس بن سکتا ہے۔

کمپنیوں کے دفاتر

آپ انٹرنیٹ سے اپنے شعبے کے متعلق کمپنیوں کی معلومات حاصل کریں اور پھر ذاتی طور پر ان کے دفاتر میں جا کر اپنی CV جمع کرا دیں۔

جاب ویب سائیٹس

آج کل انٹرنیٹ پر بہت ساری جاب ویب سائٹس اپنی خدمات دیتی ہیں جہاں پر آپ مختلف قسم کے فلٹر لگا کر اپنی مطلوبہ ملازمت کو بہتر طریقے سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

مقامی اخبار

آپ مقامی طور پر چھپنے والے اخبارات میں بھی نوکری کے اشتہار تلاش کرکے ان کو اپنی CV جمع کرا سکتے ہیں۔

ریفرنس کے ذریعے

آپ کے حلقہ احباب میں وہ لوگ جو کسی جگہ ملازمت کرتے ہیں ان سب کو فرداً فرداً بتائیں کہ آپ ملازمت تلاش کر رہے ہیں۔ ان کی اپنی کمپنی میں یا ان کے جاننے والوں کی کمپنی میں اگر ملازمت کے کوئی مواقع ہوں تو وہ آپ کو بتائیں۔

حتی کہ بہت ساری کمپنیوں میں ملازمتیں اشتہار دینے سے پہلے ریفرنس کے ذریعے ہی پر کر لی جاتی ہیں۔

بہت سارے منیجر اپنے کسی قابل اعتبار بندے کے ریفرنس سے کسی کو ملازمت دینے میں ترجیح دیتے ہیں۔

اس لیے ایک ہی وقت میں بہت سارے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنا آپ کے ملازمت تلاش کرنے کے مواقعوں کو بڑھا سکتا ہے۔

اس کے لئے آپ لوگوں کی ایک فہرست ترتیب دے سکتے ہیں جس میں ان کے نام اور موبائل نمبر درج ہوں اور پھر وقفے وقفے سے آپ ان کو رابطہ کرتے رہیں۔

آپ اپنے شعبے کے لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنائیں تاکہ جب ان کے پاس کوئی موقع ہو تو وہ آپ کو دوسروں پر ترجیح دیں۔

ملازمت تلاش کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

انٹر نیٹ پر تلاش کے دوران بہت ساری ویب سائٹ پر آپ کو بہت ساری ملازمتیں نظر آئیں گی ایسی ساری ملازمتیں اصلی نہیں ہوتی اور آپ کو خیال کرنا پڑتا ہے۔

اگر ملازمت کے اشتہار میں کمپنی کا نام اور کمپنی کی ای میل جو کہ عموما کمپنی کے نام پر ختم ہو مثلا "info@company.com" وغیرہ تو ایسے اشتہار عموما اصلی ہوتے ہیں اور ان پر CV بھیج دینی چاہیے۔

اس کے علاوہ کسی اشتہار کی تاریخ اشاعت کو غور سے دیکھ لیں کہ اشتہار کوئی پرانی تاریخ کا نہ ہو مطلب کچھ اشتہار سال دو سال پرانے بھی آپ کی سرچ لسٹ میں آ جاتے ہیں۔

ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ آن لائن ملازمت کا کوئی اشتہار دیکھتے ہیں لیکن درخواست دینے کے لئے وہاں پر کوئی ای میل ایڈریس نہیں ہوتا بلکہ اس کی جگہ میں ویب سائٹ کا کوئی اپنا سسٹم ہوتا ہے جو کہ زیادہ تر ریکروٹنگ والی ویب سائٹس ہوتی ہیں۔ تو ایسی صورتحال میں آپ کمپنی کا نام لکھ لیں اور اس کی اپنی ویب سائٹ پر چلے جائیں وہاں سے آپ Contact Us کا پیج اوپن کریں اور ان کو ڈائریکٹ CV بھیج دیں۔

اس کے علاوہ کمپنی کے Contact Us پیج پر دیے گئے نمبر پر ڈائریکٹ کال کر کے بھی معلومات لے سکتے ہیں کہ آیا وہ ملازمت کے لیے درخواستیں لے رہے ہیں یا نہیں۔

آپ کے پاس اپنی CV کی MS WORD FILE فائل اور PDF جو کہ ایم ایس ورڈ سے ڈائریکٹ کنورٹ ہوئی ہو ہونی چاہیے۔

مطلب بہت ساری کمپنیاں CV کے اندر Keywords سے تلاش کرتی ہیں اگر آپ کی CV سکین شدہ ہوئی تو اس میں سے Keywords کے زریعے تلاش نہیں ہو سکے گی۔

آپ کے پاس آپ کے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی  کارڈ یا پاسپورٹ کی سکین شدہ کاپیاں ہونی چاہئیں لیکن وہ آپ CV کے ساتھ نہیں بھیجیں گے بلکہ جب کوئی کمپنی آپ سے رابطہ کرے گی تو بعد میں آپ ان کی ہدایات کے مطابق ان کے آفیشل ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔

آپ کے پاس اپنی ایک تصویر جس میں آپ کا چہرہ واضح طور پر نظر آتا ہوں ہونی چاہیے تاکہ بوقت ضرورت آپ کسی کو ای میل کر سکیں۔

آپ کے پاس آپ کی CV، تصدیق شدہ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی اضافی پرنٹڈ کاپیاں ہونی چاہئیں۔

آپ کے پاس اپنی پاسپورٹ سائز کی چند تصاویر بھی موجود ہونی ضروری ہیں ان کی آپ کو کسی بھی وقت ضرورت پڑ سکتی ہے۔

امید کرتا ہوں کہ اس مضمون سے آپ کو اپنی نئی ملازمت تلاش کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ 

Post a Comment

0 Comments

Post Bottom Ad