Top Ad

Header Ad

جاب کے لیے ایک اچھی سی وی کیسے بنائیں

How to Write a Good CV
 
جاب کے لیے ایک اچھی سی وی   (CV)  کیسے بنائیں

بہت سے ایسے لوگ جو وزٹ ویزا پر دوبئی آئے اور نوکری کے لیے میرے ساتھ رابطہ کیا اور اپنی CV بھیجی ان کی CV دیکھ کر دلی طور پر بہت افسوس ہوا  تعلیم MA اورBA ہونے کے باوجود وہ ایک اچھی CV  لکھنے سے قاصر تھے  ۔

نوکری ڈھونڈنے سے پہلے یہ جان لیں کہ آپ کی CV آپ کو نوکری دلوانے والی سب سے اہم اور پہلی چیز ہے ۔ آپ کتنے ہی پڑھے لکھے اور تجربہ کار ہوں جب تک آپ ایک اچھی CV نہیں بنائیں گے آپ نوکری کیسے ڈھونڈ سکیں گے۔ اگر آپ خود اچھی CV نہیں بنا سکتے تو آپ کسی بھی پروفیشنل بندے سے ایک اچھی CV بنوائیں ۔

لیکن مجھے  امید ہے کہ اگر آپ نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریں گے تو آپ ایک اچھی CV بنا سکتے ہیں ۔

نوکری تلاش کرنے کے لئے لیے تین طرح کے ڈاکومنٹ استعمال ہوتے ہیں۔  ان میں سے پہلا ہے

 کور لیٹر(Cover Letter)

 کور لیٹرمیں آپ اس چیز کی وضاحت کرتے ہیں کہ آپ مطلوبہ نوکری کے لیے کیوں درخواست دے رہے ہیں۔

دو سرا ہے)  (Resume

ایک صفحہ پر مشتمل آپ کی درسی و فنی تعلیم  کام کے تجربے اور مہارت کا خلاصہ ہوتا ہے۔

تیسرا  ہے (CV)

آپ کی درسی و فنی تعلیم ، کام کرنے کے تجربے ، کام کرنے کی جگہوں اور جن حیثیت میں آپ  اب تک  کام کر چکے ہیں ان کے بارے میں تفصیلی معلومات درج ہوتی ہیں ۔ CV طویل ہوتی ہے لیکن اس کا یہ بھی مطلب نہیں کہ آپ ایک کتاب ہی لکھ دیں ۔ ماہرین کے مطابق ایک تجربہ کار بندے کے لیے CV زیادہ سے زیادہ تین صفحات پر مشتمل ہونی چاہیے۔

CV بناتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔

CV بناتے وقت سب سے اہم چیز یہ ہے کہ آپ کیریئر کے کون سے حصے میں ہیں یعنی آپ ابھی اسٹارٹ کر رہے ہیں یا درمیان میں ہیں یا تجربہ کار ہیں مثلا ایک نیا بندہ اپنی تعلیم کے بل بوتے پر نوکری لے گا تو اس کو سب سے پہلے اپنی تعلیم پر فوکس کرنا ہے ۔ اسی طرح ایک تجربہ کار بندہ کوئی بھی نوکری اپنے تجربے کی بنیاد پر لے گا تو CV میں وہ اپنے تجربے کو فوکس کرے گا ۔

پھر  آپ دیکھیں گے کہ آپ CV   کون سی جگہ کے لیے بنا رہے ہیں مثلا آپ نوکری پاکستان میں تلاش کرنا چاہتے ہیں یا کسی دوسرے ملک میں تو اسی حساب سے آپ اپنی CV   میں معلومات درج کریں گے ۔

نوکری آپ کسی بھی جگہ میں تلاش کر رہے  ہوں لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو آپ اپنی CV   میں نہیں لکھیں گے مثال کے طور پر آپ کا قومی شناختی کارڈ نمبر ، آپ کا ڈرائیونگ لائسنس نمبر ، آپ کا پاسپورٹ نمبر یا  کوئی بھی ایسی معلومات جو آپ کی ذاتی اور خفیہ ہو ۔ کیونکہ آج کل CV   ای میل میں بھیجی جاتی ہیں اور آپ کو نہیں پتا  کہ یہ کس کس کے پاس جاتی ہیں ۔  یہ معلومات آپ کی ذاتی اور خفیہ ہوتی ہیں اور کوئی بھی ان کا ناجائز استعمال کر سکتا ہے ۔

جب نوکری کے لیے کسی کمپنی سے آپ کی بات بن جائے تو پھر آپ ان کو مطلوبہ دستاویزات مہیا کر سکتے ہیں ۔

 اپنے گھر کا مکمل پتہ نہیں لکھیں گے بلکہ صرف شہر کا نام لکھ دینا ہی کافی ہے ۔

CV   کا فارمیٹ سادہ ، پڑھنے میں آسان اور ٹو دا پوائنٹ ہونا چاہیے ۔  پوری CV  کا فانٹ سائز اور فارمیٹنگ ایک جیسی ہو اور نہ ہی گرامر کی غلطیاں ہوں بہت سارے لوگ اس چیز کی طرف دھیان نہیں دیتے۔

اور اگر آپ نے ایک ہی کمپنی کے مختلف پروجیکٹوں میں ایک ہی حیثیت میں کام کیا ہے تو ہر ایک پروجیکٹ کی ذمہ داریاں علیحدہ علیحدہ لکھنے کی بجائے صرف ایک ہی جگہ میں لکھ دیں۔

جس نوکری کے لئے آپ درخواست دے رہے ہیں اسی کے متعلقہ مواد ہی آپ کی CV    میں ہونا چاہیے۔

درسی تعلیمی معلومات لکھتے وقت اپنی سب سے بڑی ڈگری یا سرٹیفکیٹ کا ہی نام لکھیں۔

فنی تعلیم کے تمام سرٹیفکیٹس کی معلومات لکھنا بہتر ہے ۔

یاد رکھیں صرف صفحات بھرنے کے لیے غیر ضروری معلومات نہ لکھیں۔

سب سے اوپر آپ اپنا نام  ،  رابطہ کرنے کے لئے موبائل نمبر،  ای میل،  شہر کا نام اور جس پوزیشن کے لیے اپلائی کر رہے ہیں وہ لکھیں۔

اس کے بعد اگر آپ نئے ہیں  تو اپنی تعلیم لکھیں اور اگر آپ تجربہ کار ہیں تو اپنے تجربے کی تفصیل لکھیں کہ آپ نے اب تک کن جگہوں پر کام کیا ہے۔

اس کے بعد آپ کن چیزوں میں مہارت رکھتے ہیں وہ لکھیں۔

اس کے بعد آپ دوسری معلومات لکھیں مثلا آپ کو  کن زبانوں پر عبور حاصل ہے اور آپ کو کن چیزوں کا شوق ہے وغیرہ وغیرہ۔

امید کرتا ہوں کہ یہ معلومات آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گی اور آپ وہ جگہ تلاش کرلیں گے جہاں پر آپ چمک سکیں۔

Post a Comment

0 Comments

Post Bottom Ad