Top Ad

Header Ad

پاکستان سے دبئی کے ورک ویزے کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

Apply Online from Pakistan for Dubai Work Visa Procedure (Urdu)

پاکستان سے دبئی (Dubai)کے ورک ویزے کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

آپ انٹرنیٹ سے جاب ڈھونڈیں اور کسی کمپنی میں آن لائن اپلائی کریں۔

اگر آپ ان کے معیار پر پورے اترتے ہیں تو کمپنی آپ سے رابطہ کرے گی اور آپ کا آن لائن انٹرویو بھی ہو سکتا ہے۔

اگر آپ انٹرویو میں پاس ہو جاتے ہیں تو کمپنی آپ کے ساتھ طے شدہ شرائط کے مطابق آفر لیٹر ایشو کرے گی۔

) یہاں پر ایک بات میں آپ کو کلیئر کردوں کہ اس طرح کے بہت سارے دھوکے بھی آن لائن ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کوئی کمپنی آپ کو انٹرویو کے لئے سوالنامہ بھیج دے اور اس کے بعد آپ کو آفر لیٹر بھی ایشو کر دے۔ پھر کچھ ریکوائرمنٹس کے نام پر یا پروسیس فیس کے نام پر پیسوں کی ڈیمانڈ کرے۔ اگر کوئی آپ کے ساتھ ایسا کرتا ہے تو کسی بھی صورت میں اس کو پیسے مت بھجوائیں۔ یاد رکھیں دبئی(Dubai) میں کمپنی ملازم سے ورک ویزا کے اخراجات لینے کی مجاز نہیں ہے(۔

آپ آفر لیٹر کے اوپر اپنے دستخط کرکے کمپنی کو واپس بھیج دیں گے اور پھر کمپنی آپ کے لئے ورک پرمٹ کے لیے اپلائی کرے گی۔ ورک پرمٹ نکلنے کے بعد ورک پرمٹ آپ کو پاکستان میں بھیج دیا جائے گا۔ (آپ ورک پرمٹ کی آن لائن تصدیق بھی کر سکتے ہیں) پھر آپ کو امیگریشن قوانین کے مطابق پروٹیکٹر  وغیرہ کروانا پڑے گا اس کے بعد آپ ٹکٹ لے سکتے ہیں۔

دبئی میں ورک ویزا (Dubai Work Visa)لگوانے کے لیے آپ کے پاس نادرا کی طرف سے جاری کردا چپ والا سمارٹ کارڈ ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ آپ کا پاسپورٹ کم از کم چھ مہینے تک کارآمد ہونا چاہیے۔ اگر آپ کا پاسپورٹ آنے والے سات آٹھ مہینوں تک ایکسپائر ہونے والا ہے تو آپ اس کو ابھی رینیو کروا سکتے ہیں تاکہ ویزا لگوانے کے وقت آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Dubai Visit Visa or Work Visa from Pakistan (Urdu) Part 2 of 3

Post a Comment

0 Comments

Post Bottom Ad