ابوظہبی ، دبئی (متحدہ عرب امارات) وزٹ ویزا معلومات
Abu Dhabi, Dubai (United Arab Emirates) Visit Visa Information
دبئی ویزا کے اصلی، جعلی، میعاد اور دیگر تفصیلات آن لائن چیک کرنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں
متحدہ عرب امارات
تیل کی دولت سے مالا مال ایک اسلامی ملک ہے جس نے گزشتہ دہائیوں میں اپنے آپ کو
ایک جدید ملک کے طور پر شناخت کروایا ہے اس ملک میں امن وامان کی بہترین سہولیات
کے ساتھ ساتھ تمام لوگوں کے لئے یکساں مواقع دستیاب ہیں یہاں کے لوگوں کا اپنے ملک
کے ساتھ خلوص قابل رشک ہے۔ متحدہ عرب امارات کی قومی زبان عربی
ہے اور انگلش بھی بولی اور سمجھی جاتی ہے سڑک کے کنارے ٹریفک کے نشانات عربی اور
انگریزی دونوں زبانوں میں ہیں اور کچھ مقامات پر یہ اردو میں بھی ہیں۔ ایک قابل ذکر بات یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کام
کرنے والے زیادہ تر لوگوں کا تعلق برصغیر سے ہے۔ اس لیے یہاں پر اردو ہندی بولی
اور سمجھی جاتی ہے۔ اگر آپ کو اردو یا ہندی زبان آتی ہے
تو آپ کو کسی بھی مارکیٹ دکان یا عام جگہوں پر کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے
گا۔
یہاں پر آنے جانے
کے لیے ٹرانسپورٹ کا نظام بھی مثالی ہے آپ ٹرانسپورٹ کے نظام سے استفادہ کرنے کے
لئے موبائل ایپلیکیشن کا استعمال کر سکتے ہیں۔ بسوں کے اوقات کار موبائل ایپلی کیشن
پر دکھائے جاتے ہیں اس کے علاوہ آپ اپنی بس کی لائیو لوکیشن چیک کر سکتے ہیں جو کہ
آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہوگی۔
کن لوگوں کو متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کے لیے وزٹ ویزہ
پر آنا چاہیے۔
1.
وہ لوگ جو اعلی
تعلیم یافتہ ہیں۔
2.
وہ لوگ جو کسی کام
میں بہت مہارت رکھتے ہیں۔
3.
وہ لوگ جو پہلے
متحدہ عرب امارات میں کام کر چکے ہیں اور ان کے پاس متحدہ عرب امارات میں کام کرنے
کا تجربہ موجود ہے۔
وزٹ پر
آنے سے پہلے آپ کو کن چیزوں کا خیال کرنا ضروری ہے۔
1.
متحدہ عرب امارات
میں وزٹ پر آنے کے لئے سب سے اچھا موسم اکتوبر سے لے کر اپریل تک ہے۔ مئی سے لے کر ستمبر تک یہاں پر بہت سخت گرمی پڑتی ہے تو
اس دوران یہاں نوکری کی تلاش کافی مشکل ثابت ہو سکتی ہے۔
2.
سب سے پہلے آپ تین
مہینے کے وزٹ ویزا کے اخراجات اور متحدہ عرب امارات میں تین مہینے رہنے کے اخراجات
جن میں رہائش اور کھانا پینا شامل ہے کا تخمینہ لگا لیں اور اپنا بجٹ بنا
لیں۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ نوکری ملنے کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی۔ خاص طور پر اگر
آپ کے پاس متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کا پہلے سے کوئی تجربہ نہ ہو تو۔ لہذا
اگر نوکری نہ ملی تو پھر کیا آپ یہ سب چیزیں برداشت کر سکتے ہیں۔ ایک عام اندازے کے مطابق آپ کے پاس چھ ہزار سے لے کر دس
ہزار درہم تک پیسے ہونے چاہیے اس میں تین مہینے کا وزٹ ویزہ آنے
جانے کا ریٹرن ٹکٹ اور تین مہینے رہنے کے اخراجات شامل ہیں۔ یاد
رہے کہ آپ کی سہولت کے لئے یہ ایک اندازہ پیش کیا گیا ہے اور حتمی نہیں ہے۔ لہذا
سفر کرنے سے پہلے اس بارے میں ضروری معلومات حاصل
کر لیں۔
3.
اگر تو آپ نے
پاسپورٹ نیا بنوایا ہے تو ٹھیک ہے اگر پاسپورٹ پہلے کا ہے تو اس پر کم از کم 6 مہینے
کی معیاد ہونی چاہیے۔
4.
جو لوگ تعلیم کی
وجہ سے یہاں پر روزگار تلاش کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی تعلیمی
اسناد کو اپنے ملک میں رائج قوانین کے مطابق سکول
کالج یونیورسٹی یا متعلقہ بورڈ سے تصدیق کروائیں۔ اس کے
بعد ان کا دفتر خارجہ اور متعلقہ ملک کے اندر متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے
تصدیق ہونا بھی ضروری ہے۔
5.
وہ لوگ جو کسی کام
میں مہارت رکھتے ہیں ان کے لیے تجربے کے سرٹیفکیٹ بھی ضروری ہیں جو کہ تصدیق شدہ
ہوں۔
6.
جو لوگ پہلے متحدہ
عرب امارات میں کام کر چکے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس پہلے والے پاسپورٹ
جن پر متحدہ عرب امارات کے ویزے لگ چکے ہیں اس کی کاپیاں ہونی چاہیے اور جن کمپنیوں
کے ساتھ انہوں نے کام کیا ہے ان کمپنیوں کے تجربے کے سرٹیفکیٹ بھی ہو نے چاہیے۔
نوٹ: یہ بات یاد
رکھیں کہ یہ چیزیں ویزا لگوانے کے لیے ضروری نہیں ہیں یہ اس لیے ضروری ہیں کہ جب
آپ کسی جگہ کام کے لیے درخواست دیں گے تو
وہاں پر آپ کو کام ملنے کے زیادہ مواقع دستیاب ہوں گے اور آپ کی تنخواہ بھی زیادہ
ہوگی ۔ اس کے علاوہ کچھ ملازمتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے لئے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ
کا ہونا نہایت ضروری ہوتا ہے اگر آپ کے پاس تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ نہ ہو تو کمپنی کوئی
بھی عام ٹریڈ کا ویزا لگوا دے گئی جو کہ بعد میں آپ کے لئے مسائل
پیدا کر سکتا ہے۔ اس لئے آپ اپنے ساتھ تصدیق شدہ تعلیمی اسناد اور تجربے کے سرٹیفکیٹ رکھیں۔
7.
آپ کے پاس آپ کی سی
وی بھی موجود ہونی چاہیے جس میں آپ کی تمام معلومات انتہائی اچھے طریقے سے درج
ہوں۔ یاد رکھیں کہ سی وی ایک ایسی چیز ہے جس نے یہاں پر آپ کو کام دلوانا ہے لہذا
آپ کسی ماہر بندے سے اپنی سی وی بنوائیں۔ سی وی
زیادہ لمبی نہیں ہونی چاہیے اگر آپ نئے ہیں تو آپ کی
سی وی صرف ایک صفحہ بھی بہت ہے اور اگر آپ کے پاس بہت زیادہ تجربہ ہے تو بھی آپ کی
سی وی زیادہ سے زیادہ تین صفحات پر مشتمل ہونی چاہیے۔ سی وی
کے متعلق زیادہ معلومات کے لئے آپ آن لائن تلاش بھی کر سکتے ہیں۔
8.
متحدہ عرب امارات
کا وزٹ ویزا عام لوگوں کے لیے ایک مہینے سے لے کر تین مہینے تک ملتا ہے۔ ایسے تمام لوگ جو کام ڈھونڈنے کے لئے یہاں پر آنا چاہ
رہے ہیں ان کے لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ تین مہینے والا ویزا لیں کیوں کہ ایک مہینے
میں کام ڈھونڈنا بہت مشکل ہے۔ اگر آپ کا کوئی دوست عزیز رشتے دار
پہلے سے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے اور اس نے کسی جگہ پر آپ کے لیے بات کی ہوئی
ہے تو پھر آپ کم دورانیے کا وزٹ ویزا بھی لے سکتے ہیں اس کے لئے آپ اس سے مزید
مشورہ کرلیں۔
9.
بعض دفعہ فضائی
کمپنیاں بھی وزٹ ویزا کے لئے پیکج دیتی ہیں اور یہ وقت کے لحاظ سے بدلتا رہتا ہے
اس کی تازہ ترین معلومات کے لئے آپ کسی بھی اچھی ٹریول ایجنسی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ کسی بھی دھوکے سے بچنے کے لئے ہمیشہ کسی معروف و اچھی ٹریول ایجنسی سے رابطہ کریں۔
10. یہاں آنے سے پہلے آپ پاسپورٹ ویزہ ٹکٹ اور رہائش کے بارے میں ضروری معلومات اکٹھی کر لیں۔ اس کے علاوہ آج کل وبا کا زمانہ ہے اور آئے دن قوانین بدلتے رہتے ہیں لہذا ان سے آگاہ ہونا بھی بہت ضروری ہے۔
2 Comments
Good
ReplyDelete🌹🌹🌹🌹🌹
ReplyDelete