Top Ad

Header Ad

پاکستان سے دبئی وزٹ ویزے پر آنا چاہیے یا ورک ویزے پر

Dubai Visit Visa or Work Visa from Pakistan (Urdu)

  پاکستان سے وزٹ ویزا پر آنا چاہیے یا ڈائریکٹ ورکنگ ویزا پر آنا چاہیے؟

کچھ دن پہلے میں نے دبئی کے وزٹ ویزا کے بارے میں لکھا تھا آج میں آپ کو دبئی میں ورک ویزا کے بارے میں معلومات دونگا۔ دبئی میں کام کرنے کے لئے کیا آپ کو پاکستان سے وزٹ ویزا پر آنا چاہیے یا ڈائریکٹ ورکنگ ویزا پر آنا چاہیے؟

اگر آپ کے پاس 

بہت اچھی تعلیم ہے۔

کسی فیلڈ میں اچھی مہارت ہے۔

آپ پہلے دبئی (UAE) میں کام کر چکے ہیں۔

آپ کو کسی کمپنی یا جاننے والے نے جاب کے لیے کنفرم کیا ہوا ہے۔

اگر آپ کے پاس اچھے وسائل ہیں اور نوکری نہ ملنے کی صورت میں آپ کو مالی طور پر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ آپ نوکری کے ساتھ ساتھ دبئی کو دیکھیں گے اور انجوائے کریں گے۔

تو آپ کو وزٹ ویزا پر آنا چاہیے،  اس سے آپ کو یہاں پر زیادہ سیلری مل سکتی ہے جو کہ ظاہری بات ہے آپ کا ہدف ہے۔

دوسرا طریقہ ہے ورکنگ ویزا پر آنا اگر آپ کے وسائل کم  ہیں یا آپ کے پاس زیادہ مہارت نہیں ہے تو میں آپ کو یہی مشورہ دوں گا کہ آپ پاکستان سے ورک ویزا پر آئیں۔

اگر آپ ورک ویزا پر آئیں گے تو ایک تو آپ کو کام ڈھونڈنے کی ٹینشن نہیں ہوگی اور دوسرا آتے ہیں آپ کی سیلری شروع ہو جائے گی جہاں پر بھی کام کریں اچھا اور دل لگا کے کام کریں اپنے ہنر کو بڑھائیں اپنے کام میں مہارت حاصل کریں اور عربی زبان سیکھیں یہاں کا ماحول دیکھیں۔ اور اس کے بعد جب آپ اپنے کام کے بارے میں پراعتماد ہوں کہ اب مجھے اپنے کام میں کوئی مسئلہ نہیں تو آپ دوسری جگہ کام دیکھنا شروع کر د یں   اور کمپنی بدل لیں۔ لیکن میں یہ کہوں گا کہ آپ پہلی کمپنی کے ساتھ کم از کم ایک ویزا پورا کر لیں۔

جب بھی آپ دبئی آنے کے لیے منصوبہ بنائیں تو سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ میں ایسا کون سا کام کرسکتا ہوں جس میں دبئی میں پاکستان کی نسبت زیادہ پیسے کما سکتا ہوں۔

میں نے ایسے بہت سارے لوگوں کے انٹرویو کیے ہیں جو پاکستان میں اچھا روزگار کما رہے تھے بس کسی نے ان کو ورغلایا کہ آپ دبئی میں کام کریں اور وہاں پر آپ کو اتنے لاکھ سیلری ملے گی۔ بس وہ پاکستان میں اپنا کام چھوڑ کر یہاں پر آگئے اور جب یہاں کے حالات و واقعات دیکھے تو پھر بہت پچھتائے۔

خدارا اگر آپ پاکستان میں کچھ کر رہے ہیں اور کچھ کما رہے ہیں تو اسی پر فوکس کریں اور کسی کے ورغلانے سے اپنا کام مت چھوڑیں۔

پھر بھی اگر آپ سمجھتے ہیں کہ دبئی میں آپ کے لیے زیادہ مواقع ہیں اور آپ پر امید ہیں کہ آپ دبئی میں زیادہ پیسے کما سکتے ہیں تو آنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

 Dubai Visit Visa or Work Visa from Pakistan (Urdu) Part 1 of 3


Post a Comment

0 Comments

Post Bottom Ad