Top Ad

Header Ad

آپ زیادہ کیوں نہیں کما رہے اپنے ذہن کا سافٹ ویئر تبدیل کریں

How to earn more with internet

آپ زیادہ کیوں نہیں کما  رہے اپنے ذہن کا سافٹ ویئر تبدیل کریں

ایک دفعہ ایک بچہ اپنے والد کے ساتھ چڑیا گھر کی سیر کو گیا۔ اس نے وہاں پر بہت سارے جانوروں کو دیکھا اور جب وہ ایک ساتھی کے پاس سے گزرا تو اس نے دیکھا کہ ہاتھی ایک کمزور سی رسی کے ساتھ بندھا ہوا ہے۔ اس نے غور سے ہاتھی کو دیکھا اور پھر رسی کی طرف دیکھا یہ بات اس کی سمجھ میں نہیں آئی کہ اتنا بڑا ہاتھی ایک چھوٹی سی رسی کے ساتھ کیسے بندھا ہوا ہے۔ اس نے اپنے والد سے سوال کیا کہ یہ رسی بہت کمزور ہے اور ہاتھی بہت بڑا ہے تو یہ رسی کو توڑ کیوں نہیں دیتا۔ چھوٹے بچے کے اس سوال نے اس کے والد کو بھی لاجواب کر دیا۔ پھر والد نے پاس ہی موجودہ ہاتھی کے رکھوالے سے یہی سوال کیا کہ ہاتھی بہت بڑا اور طاقتور ہے جبکہ رسی کمزور ہے پھر بھی ہاتھی اس کو نہیں توڑتا۔ اس پر ہاتھی کے رکھوالے نے جواب دیا کہ جب ہاتھی چھوٹا تھا تو ہم اس کو اسی رسی سے باندھ دیتے تھے۔ اس وقت یہ رسی ان کی طاقت اور جسامت کے حساب سے بہت مضبوط تھی اور اس کو توڑنا ہاتھی کے بچے کے لیے ممکن نہیں تھا۔ گو کہ اب ہاتھی بڑے ہو چکے ہیں لیکن پھر بھی ان کو یقین ہے کہ وہ یہ رسی نہیں توڑ سکتے اور یہ ان کا یقین ہی ہے جو ان کو کوشش بھی نہیں کرنے دیتا۔

دراصل یہی کہانی ہماری عام زندگی میں بھی ہے ہم میں سے بہت سارے لوگ ہیں جو اپنے حالات سے تنگ ہوتے ہیں لیکن ان حالات کو بدلنے کی کوشش نہیں کرتے۔

میرا ایک ذاتی مشاہدہ ہے کہ جن حالات میں آپ کا بچپن گزرا ہے اور آپ نے اپنے آس پاس کے لوگوں کی آمدنی ایک خاص حد تک دیکھی ہے تو آپ کے ذہن میں بھی آمدنی کی اسی حد کا ایک نقشہ بن جاتا ہے۔ اور اگر آپ اس حد تک یا اس حد سے تھوڑا زیادہ کما رہے ہیں تو آپ مطمئن ہو جاتے ہیں اور آپ یہ سوچتے ہیں کہ اس سے زیادہ کمانا آپ کے بس کا کام نہیں ہے۔ میں نے ایسے بہت سارے لوگوں سے یہ باتیں سنی ہیں کہ میں تو زیادہ سے زیادہ یہی کر سکتا ہوں یا یہی کما سکتا ہوں اور کیا کروں۔ حالانکہ ایسا سوچنا درست نہیں ہے۔ آپ نے زندگی میں دیکھا ہوگا کہ کئی پڑھے لکھے لوگ اتنا زیادہ نہیں کماتے جتنا ان سے کم پڑھے لکھے لوگ کما لیتے ہیں۔ کسی بندے نے کہا تھا کہ اگر آپ غریب پیدا ہوگئے ہیں تو اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں لیکن اگر آپ غریب ہی مر جائیں تو اس میں صرف آپ کا ہی قصور ہے۔

موجودہ وقت کے حساب سے اس کہاوت میں بھی اپ ڈیٹ آ گئی ہے اور وہ یہ کہ آج ٹیکنالوجی کے زمانے میں موبائل فون، انٹرنیٹ(Internet) اور سوشل میڈیا (Social Media, Facebook, YouTube, Google) کے زمانے میں بھی آپ کم کما رہے ہیں یا آپ کچھ سیکھ نہیں رہے، آپ اپنے آپ کو بہتر نہیں کر رہے،  اور آپ اپنے دماغ کا سافٹ ویئر نہیں بدل رہے ہیں تو یقین کریں آپ اپنے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔

آج ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے آپ زندگی میں جو کام بھی کرتے ہیں یہ ٹیکنالوجی آپ کے اس کام کو بہت بہتر کر سکتی ہے اور آپ اپنی آمدنی میں بہت اضافہ کرسکتے ہیں، بس اس کے لیے جس چیز کی ضرورت ہے اور وہ ہے کہ آپ اپنے دماغ کا سافٹ ویئر بدل لیں (Change Your Mind Software)۔ ہر چیز کو قسمت پر مت چھوڑیں انسان اپنی قسمت کا خود تخلیق کندہ ہوتا ہے۔

آج ہی اپنے موبائل پر یو ٹیوب(YouTube) کا استعمال کریں اپنے کام کے متعلق چیزیں سیکھیں دیکھیں اور اس کے علاوہ آپ اس میں زیادہ پیسے کیسے کما سکتے ہیں یہ چیزیں بھی آپ سیکھ سکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

Post Bottom Ad