Top Ad

Header Ad

موبائل کو انٹرنیٹ سے منسلک کیے بغیر کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کریں

WhatsApp Multi Devices Support

اب آپ موبائل کو انٹرنیٹ سے منسلک کیے بغیر کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں

Use WhatsApp on Computer 

without Connecting Mobile to Internet

WhatsApp Multi Devices Support

ایسے بہت سارے لوگ جو واٹس ایپ کو اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ، یا کسی دوسرے ڈیوائس پر استعمال کرتے ہیں ان کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ اب واٹس ایپ کو اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ، یا کسی دوسرے ڈیوائس پر استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنا موبائل انٹرنیٹ سے کنیکٹ کیے رکھنا ضروری نہیں ہے۔

اس نئے فیچر کے بعد آپ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو موبائل کے علاوہ چار مختلف ڈیوائسسز (Devices) پر استعمال کر سکتے ہیں۔

اس نئے فنکشن کے آنے سے ان بہت سارے لوگوں کے لئے آسانی پیدا ہوئی ہے جن کے پاس موبائل سگنل کا مسئلہ ہوتا تھا اور وہ اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ، یا کسی دوسرے ڈیوائس سے استعمال کرنا چاہتے تھے۔

کیونکہ عام طور پر دفتروں یا دوسری کام کرنے کی جگہوں کے اندر ہائی سپیڈ انٹرنیٹ دستیاب ہوتا ہے لیکن کچھ جگہوں میں موبائل سگنل اتنے اچھے نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے موبائل فون کو انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک کئے رکھنا ایک مسئلہ بن جاتا تھا۔

اس نئے  فیچر سے پہلے موبائل کے علاوہ صرف ایک ڈوائس کو ہی کنیکٹ کیا جاسکتا تھا جب کہ اس فیچر کے بعد آپ چار مختلف ڈیوائسز کو ایک ہی اکاؤنٹ کے ساتھ کنیکٹ کر سکتے ہیں۔

جہاں اس نئے  فیچر کے آنے سے بہت آسانی پیدا ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی سکیورٹی کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے خاص طور پر وہ جگہیں جہاں پر ایک ہی ڈیوائس کو مختلف لوگ استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ کو یہ بات یقینی بنانی ہوگی کہ استعمال کے بعد آپ تمام ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ ہو جائیں۔

یاد رہے کہ اگر آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ، یا کسی دوسرے ڈیوائس سے لاگ آؤٹ ہونا بھول بھی گئے ہیں تو بھی آپ اپنے موبائل سے آپ کے جتنے بھی کنیکٹڈ ڈیوائسسز ہیں ان سے کسی بھی وقت لاگ آؤٹ ہو سکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

Post Bottom Ad