زندگی میں خوش رہنا ہے تو ان دوستوں کو چھوڑ دیں
آپ اپنے دوستوں سے روزانہ
ملتے ہوں گے خصوصاً اگر آپ اسکول کالج یا یونیورسٹی جاتے ہیں تو روز ملاقات ہوتی
ہوگی ۔دوستی بڑی اچھی چیز ہے لیکن جھوٹی دوستی یا وہ دوست جن کو آپ پہچان نہیں
پاتے ہیں اجنبی لوگوں یا شائد دشمنوں سے بھی سینکڑوں درجہ بدترین ہوتے ہیں اجنبی لوگ
یا وہ لوگ جن کو آپ سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا کم از کم آپ کو کسی قسم کے ذہنی اذیت
سے دوچار نہیں کرتے اور سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ جن دوستوں کی بات میں
کرنے لگا ہوں اگر آپ ان کو پہچان نہ پائیں اور مسلسل ان کے ساتھ لگے رہے ہیں ان کے
ساتھ ٹائم گزارتے رہیں تو آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا آہستہ آہستہ آپ بھی انہی کی طرح
ہو جاتے ہیں اور آپ کا معیار بھی ایک دن وہیں آجاتا ہے جو آپ کے ان دوستوں کا ہوتا
ہے۔
یہا
ں پر میں سات قسم کے دوستوں کی بات کرنے لگا ہوں جو غالباً آپ کو کبھی بھی خوش نہیں
رہنے دیتے اور آپ کو کسی نہ کسی ذہنی اذیت یا فکر سے دوچار کرتے رہتے ہیں۔
سب
سے پہلی قسم کے دوست جن سے آپ کو بچنا چاہیے وہ دوست ہیں جو آپ کی پیٹھ پیچھے آپ
کے باتیں کرتے ہیں آپ کبھی بھی اپنے ان دوستوں کے بارے میں کسی تیسرے بندے سے یہ
نہیں سنیں گے کہ آپ کے دوستوں نے آپ کی تعریف کی ہو ایسے دوست جب بھی کسی تیسرے
بندے سے آپ کی بات کریں گے تو ہمیشہ آپ کو چھوٹا بنا کر پیش کریں گے اگر کہیں پہ
آپ کی تعریف کرنی پڑ بھی جائے تب بھی کھلے دل سے آپ کی تعریف نہیں کرتے بلکہ اکثر
تو کوئی نہ کوئی ایسا نقطہ درمیان میں لے آتے ہیں جس سے آپ کا تاثر اتنا اچھا نہ
بنتا ہو۔ ایسے دوست عموما صرف آپ کی باتیں ہی دوسروں کے سامنے نہیں کرتے بلکہ اپنے
دوسرے دوستوں کی باتیں آپ کے سامنے بھی کرتے ہیں اور ایک سادہ سا اصول یہ ہے کہ
اگر آپ کو لگے کہ آپ کا کوئی دوست آپ کے ساتھ اپنے دوسرے دوستوں کے خلاف باتیں
کرتا رہتا ہے تو زیادہ چانس ہے کہ آپ کا یہ دوست دوسرے لوگوں کے ساتھ آپ کے بارے میں
بھی ایسی باتیں کرتا ہوگا اکثر آپ کو کس تیسرے بندے سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کے کسی
دوست نے آپ کے بارے میں یہ بات کی تھی یا آپ کا فلاں راز کسی کو بتا دیا تھا اب آپ
کے اس دوست کو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا وہ یہ باتیں کرکے ایک طرف ہو جاتا ہے لیکن
جب آپ کو پتہ چلتا ہے تو آپ کا ذہن کئی کئی دن تک غصے سے بھرا رہتا ہے آپ اندر ہی
اندر کڑتے رہتے ہیں کہ آپ کے دوست نے ایسا کیوں کیا آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے
ہیں خوب ٹینشن لیتے ہیں اور اس بات کو بھولنے میں آپ کو کافی دن لگتے ہیں اور جب
تک آپ اس بات کو بھولنا شروع کر دیتے ہیں اتنے میں کوئی اور ایسا واقعہ پیش آ جاتا
ہے۔ آپ کا کوئی ایسا دوست جو آپ کی پیٹھ پیچھے
برائیاں کرتا ہو اور اس وجہ سے آپ ذہنی اذیت میں رہتے ہوں کوشش کرکے آہستہ آہستہ
اس سے اپنی جان چھڑا لیں۔
دوسری
قسم میں ایسے دوست شامل ہیں جو ہمیشہ آپ پر تنقید کرتے ہیں اور کبھی بھی آپ کی
حوصلہ افزائی نہیں کرتے اور نہ ہی کبھی آپ کو کوئی مخلصانہ مشورہ دیتے ہیں اگر ایسے
دوستوں کو آپ اپنا کوئی عمدہ منصوبہ بتائیں اور آپ کو پتا ہو کہ یہ منصوبہ واقعی
بڑا اچھا ہے اور اس سے آپ کی زندگی میں بڑی خوشگوار تبدیلی آئے گی لیکن آپ کے یہ
دوست بڑے مبہم طریقے سے ویسے ہی کھلم کھلا آپ کی حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کرتے ہیں
اور صرف منفی باتوں کی طرف آپ کی توجہ دلاتے ہیں اکثر کہتے ہیں کہ اگر یہ نہ ہوا
تو پھر کیا ہوگا اگر وہ ہو گیا تو تم پہلے سے بھی جاتے رہو گے لیکن کبھی بھی اصلی
طریقے سے آپ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے اور نہ ہی آپ کا بازو بننے کی کوشش کرتے ہیں
ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ آپ کی زندگی کسی ایسی طرف نہ نکل جائے جہاں پر وہ خود
کو آپ سے کم تر محسوس کریں۔
تیسری
قسم میں ایسے دوست شامل ہیں جو خود فارغ ہوتے ہیں ان کی زندگی کا کوئی خاص مقصد نہیں
ہوتا اور وہ آپ کو بھی اپنے ساتھ لگائے رکھتے ہیں اکثر آپ کوئی کام کرنے کا ارادہ
کرتے ہیں یا سوچتے ہیں کہ اب آپ کو کچھ دیر کے لیے پڑھنا چاہیے لیکن فوراً ہی آپ
کو ان کا فون آجاتا ہے کہ ذرا باہر آجاؤ اور آپ چلے جاتے ہیں ایسے دوستوں کے ساتھ
گھومنے کے چکر میں یا یاری نبھانے کے لیے آپ
روز اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں لیکن آپ کے دوستوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا
کیونکہ ان کے پاس ضائع کرنے کو وافر وقت ہوتا ہے یعنی وہ اپنے ساتھ اور اپنے فیوچر
کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے لیکن آپ ان دوستوں کے ساتھ ٹائم گزار گزار کر یا تو انہیں
کی طرح ہو جاتے ہیں یا آپ کے ہاتھ ویسے ہی کچھ نہیں آتا۔ اگر آپ کچھ بننا چاہتے ہیں
تو ان دوستوں کے ساتھ گھومیے جو خود بھی کچھ بننا چاہتے ہیں ایسے دوستوں کے ساتھ
وقت گزار کے آپ کو خود بھی کچھ کرنے کی موٹیویشن ملے گی۔
چوتھی
قسم کے دوست وہ دوست ہیں جو ہمیشہ آپ سے مقابلے بازی کی دھن میں رہتے ہیں یہ دوست
جب آپ کے ساتھ گھومتے ہیں تو ان کا دل کرتا ہے کہ ہر بندہ انہی پر توجہ دے اور انہیں
ہی بہتر سمجھے ایسے دوستوں کو اگر آپ بتائیں کہ آپ کی ترقی ہو گئی ہے یا آپ کا کوئی
اور فائدہ ہوا ہے یا آپ کا کوئی اور کام بن گیا ہے ان کا چہرہ بجھ سا جاتا ہے اور
اکثر تو ان کے چہرے اور رویے سے حسد کی بو بھی محسوس کی جا سکتی ہے اگر یہ آپ کو
مبارکباد دے بھی دیں تو بھی ان کے چہرے کا کھوکھلا پن صاف دکھائی دیتا ہے۔ اگرچہ یہ
لوگ اپنے آپ کو آپ کا دوست کہتے ہیں اور آپ کے ساتھ گھومتے بھی ہیں لیکن آپ سے
انتہائی حسد کرتے ہیں اور کسی قدر خوف میں مبتلا رہتے ہیں کہیں آپ ان سے بہتر نہ
ہو جائیں اکثر یہ دوست آپ کا مذاق اڑاتے ہیں اگر آپ سے کوئی غلطی ہو جائے تو تسلی
دینے کی بجائے آپ پہ ہنستے ہیں یہ دوست آپ کو بے عزت کرنے یا زلیل کرنے کا کوئی
موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور محسوس ایسا کرواتے ہیں جیسے وہ مذاق کر رہے ہیں۔
پانچویں
قسم کے دوست وہ دوست ہیں جو کیلکولیٹر کی طرح ہوتے ہیں اور ہر چیز کا حساب رکھتے ہیں
ایسے دوست آپ پر پیسے لگاتے ہیں یا آپ کو کچھ کھلاتے پلاتے ہیں یا آپ کی مدد کرتے
ہیں تو پورا حساب رکھتے ہیں کہ انہوں نے آپ کی مدد کی تھی یا آپ پر پیسے لگائے تھے
اور آپ کی طرف سے انتظار کرتے ہیں کے آپ کب ان پر پیسے لگائیں گے اور حساب برابر
کریں گے لیکن اس سے بھی بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اکثر آپ معاشی طور پر اتنے فٹ نہیں
ہوتے کہ ادھر ادھر پیسے اڑا سکیں اب آپ کے ایسے دوست آپ پر پیسے لگا تو دیتے ہیں یا آپ کو
اپنے ساتھ کہیں لے جاتے ہیں اور آپ پر خرچہ بھی کر دیتے ہیں لیکن اب آپ کے ذہن پر ایک بوجھ سا بن جاتا ہے کہ آپ نے
ان کا حساب اتارنا ہے اگر نہیں اتاریں گے تو پتا نہیں وہ کیا سوچیں یا شائد آپ کی
باتیں کریں لہذا جیسے بھی ہوں آپ ان کا احسان اتارنے کی کوشش کرتے ہیں۔
چھٹی
قسم کے دوست وہ دوست ہوتے ہیں جو ہمیشہ اپنی بات منوانے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ
کو ہیلپر کے طور پر استعمال کرتے ہیں ان دوستوں کو آپ کا کوئی آئیڈیا یا منصوبہ
پسند نہیں آتا یا اگر آپ کسی خواہش کا اظہار کریں تو کبھی بھی اس کو سنجیدہ نہیں لیتے
بلکہ ہمیشہ اپنی من مانی کرتے ہیں اگر کہیں گھومنے جانا ہو تو انہی کی پسندیدہ جگہ
پر جانا ہوتا ہے آپ ان دوستوں کی دس باتیں مانتے ہیں تو پھر کہیں جا کے آپ کی ایک
بات ماننے کی باری آتی ہے یہ دوست آپ کو اپنے ہیلپر کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں
اپنی الجھنوں اور مسائل پر آپ سے کھل کے بات کر لیتے ہیں اور اپنے دل کا بوجھ بھی
ہلکا کر لیتے ہیں لیکن آپ ان سے ایسی باتیں کرتے ہوئے گھبراتے ہیں کہ پتا نہیں آپ
کا راز محفوظ بھی رہے گا یا نہیں۔
ساتویں اور آخری قسم ان دوستوں کی ہے جو آپ سے جھوٹ بولتے ہیں اور آپ کو سیکنڈ آپشن کے طور پر استعمال کرتے ہیں ایسے دوستوں کی دوستی صرف باتوں کی حد تک ہوتی ہے وہ آپ کے لیے کسی قسم کی ٹینشن لینے یا مشکل میں پڑھنا گنوارا نہیں کرتے آپ سے اکثر وعدے کرتے ہیں لیکن پورے نہیں کرتے یا اکثر جھوٹ بولتے ہیں اگر آپ کسی قسم کی مدد مانگیں تو وہ بھی جھوٹ بول کے ٹال دیتے ہیں کہ انہیں خود بڑے مسئلے ہیں اور جہاں تک جھوٹ کی بات ہے تو چھوٹ صرف منہ سے بول کر ہی نہیں بلکہ کسی خاص موقعے پر خاموشی اختیار کر لینے کو بھی جھوٹ کا نام دیا جاسکتا ہے ایسے دوست اکثر آپ کو سینڈ آپشن کے طور پر استعمال کرتے ہیں اگر ان کو آپ کا کوئی متبادل مل جائے تو آپ کو چھوڑ کر ان کے ساتھ ہو جانے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتے اگر آپ کو اس قسم کے دوستوں سے واسطہ ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ ان کی وجہ سے اکثر آپ ناخوش رہتے ہیں یا وقتاً فوقتاً آپ کو ذہنی دباؤ یا معاشرے میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آہستہ آہستہ ان سے جان چھڑانے کی کوشش کیجئے اور اسے دوستوں کو ڈھونڈیے جو آپ کے لیے بہتر ہوں اور واقعی دوستی کی تعریف پر پورا اترتے ہوں یہ درست ہے کہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا لیکن تھوڑی بہت غلطیاں کرنے اور بالکل ہی گھٹیا ہونے میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔
1 Comments
زبردست تحریر
ReplyDeleteمخلص دوست ملنا کسی نعمت سے کم نہیں