Top Ad

Header Ad

HOW TO OPEN A BANK ACCOUNT IN PAKISTAN

 

How to open a bank account in Pakistan

How to Open a Bank Account in Pakistan

پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کیسے کھلوائیں

جب آپ کسی بینک میں اکاؤنٹ(Bank Account)  کھلوانے کا ارادہ کرتے ہیں تو کچھ سوالات آپ کے ذہن میں آتے ہیں جیسا کہ بینک  اکاونٹ کھلوانے کا طریقہ کار کیا ہے اور کون کون سے ڈاکومنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

سب سے پہلے آپ بینک کا انتخاب کریں کہ آپ نے کون سے بینک میں اکاؤنٹ کھلوانا ہے اس کے بعد اس بینک کی کسی بھی برانچ میں تشریف لے جائیں۔

اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے درکار ڈاکومنٹس(Documents)

آپ کا قومی شناختی کارڈ(CNIC)

یوٹیلٹی بلز ز  مثلا ٹیلیفون بجلی گیس وغیرہ

سیلری سلیپ(Salary Slip)

اگر آپ اسٹوڈنٹ ہیں تو آپ کو سٹوڈنٹ کا ثبوت (Student Card)  بھی پیش کرنا ہوگا۔

اگر آپ بزنس مین ہیں یا کوئی کمپنی ہے تو ان کو اپنا این ٹی این (NTN)  نمبر اور کمپنی کا لیٹرہیڈ بھی پیش کرنا ہوگا۔

ڈاکومنٹس اور بائیو میٹرک کا پروسیس مکمل ہونے کے بعد اسی دن یا اگلے دن آپ کا اکاؤنٹ اوپن ہو جائے گا۔ لیکن آپ کا اکاؤنٹ ایکٹیو ہونے میں دو سے تین دن کا وقت لگ سکتا ہے۔اس کے علاوہ آپ کو کچھ رقم پہلے   ڈپازٹ کے طور پر بھی بینک میں جمع کروانی پڑے گی۔

بینک اس رقم سے آپ کے اے ٹی ایم کارڈ  (ATM Card) اور چیک بک  (Cheque Book) کے چارجز وصول  کر ے گا۔چیک بک کو وصول کرنے کے لئے آپ کو متعلقہ بنک برانچ جانا پڑے گا جبکہ اے ٹی ایم کارڈ آپ کے گھر کے پتے پر ارسال کردیا جاتا ہے۔

بینک اکاؤنٹ کھلوانا تو آسان ہے لیکن بہت سارے لوگ اس الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں کہ وہ کون سا بینک اکاؤنٹ کھلوائیں۔

اب یہ چیز اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کا بینک اکاؤنٹ کھلوانے کا مقصد کیا ہے مثال کے طور پر آپ کچھ رقم کی بچت کرنا چاہتے ہیں یا آپ کو روزمرہ ضروریات کے لیے بینک اکاؤنٹ چاہیے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ مختلف بینک اکاؤنٹ کن مقاصد کے لئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

کرنٹ اکاؤنٹ (Current Account)

کاروباری حضرات کمپنیوں اور تنخواہ دار طبقے کے لیے جو بچت کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ اکاؤنٹ ایک مقبول انتخاب ہے۔

اس اکاؤنٹ میں رکھی گئی رقم پر آپ کو کوئی منافع نہیں ملتا اور نہ ہی اس اکاؤنٹ سے زکوۃ کی رقم کاٹی جاتی ہے۔

بچت اکاؤنٹ (Saving Account)

اگر آپ کا مقصد بچت کے ساتھ ساتھ منافع کمانا بھی ہے تو آپ کے لیے سیونگ اکاؤنٹ کا انتخاب بہترین رہے گا۔ بچت اکاؤنٹ میں رکھی گئی رقم میں بینک آپ کو ماہانہ یا سالانہ یا ایک مخصوص مدت تک منافع ادا کرتا رہے گا۔

اس اکاؤنٹ میں رکھی گئی رقم پر پر بینک رمضان میں زکوۃ کی کٹوتی بھی کرتے ہیں۔ زکوۃ کی کٹوتی سے بچنے کے لیے آپ کو اکاؤنٹ کھلوا تے وقت یا رمضان سے ایک مہینہ پہلے زکوۃ ڈیکلریشن فارم جسے سی زیڈ ٹی وی کہتے ہیں بھی بینک میں جمع کروانا ہوتا ہے۔

آسان اکاؤنٹ (Aasan Account)

جیسا کہ یہ اپنے نام سے ہی ظاہر ہے یہ لوگوں کی آسانی کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ اکاؤنٹ طالبعلموں اور وہ لوگ جو روزانہ کی بنیاد پر کماتے ہیں ان کے لئے ایک بہترین انتخاب ہے۔ جس میں وہ اپنی کمائی کا ایک حصہ بچا  سکتے ہیں۔

اس اکاؤنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو کھلوانے کے لیے آپ کو آمدنی کا ثبوت پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔

یہ اکاؤنٹ آپ اپنا سٹوڈنٹ آئی ڈی کارڈ یا اپنا قومی شناختی کارڈ دے کر بھی کھلوا سکتے ہیں۔

‏ ماینر اکاؤنٹ (Minor Account)

یہ اکاؤنٹ اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کے لئے ہے اس کے لئے ایک سو روپے بینک میں پہلے جمع کروانا پڑے گا یہ اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے آپ کے والدین یا آپ کے سرپرست کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔

یہ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے آپ کے پاس بے فارم اور آپ کے والدین یا سرپرست کا شناختی کارڈ اور سیلری سلپ ہونا بھی ضروری ہے۔

یہ ایک بچت اکاؤنٹ ہے اور اس میں رکھی گئی رقم پر آپ کو ماہانہ ایک مخصوص منافع ملتا ہے۔ اس کے علاوہ اس اکاؤنٹ پر زکوۃ بھی لاگو ہوتی ہے۔

ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹ (Term Deposit Account)

یہ اکاؤنٹ نارمل اکاؤنٹ سے تھوڑا مختلف ہے۔ اس اکاؤنٹ میں آپ کم از کم ایک مہینہ اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک رقم رکھ کر اس پر منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ منافع حاصل کرنے کے لئے کم از کم پچاس ہزار روپے آپ کو بینک اکاؤنٹ  میں رکھنا ضروری ہے جس پر ہر مہینہ یا مدت مکمل ہونے پر آپ کو منافع ملے گا۔ یہاں پر یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ آپ اپنا منافع ماہانہ بنیادوں پر لیتے ہیں یا مدت پوری ہونے پر۔ اگر آپ منافع ماہانہ بنیادوں پر لیں گے تو یہ قدرے کم ہوگا بنسبت اس کے جو آپ مدت مکمل ہونے پر لیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ اپنا منافع ہر مہینے نہیں لیتے تو یہ منافع آپ کی رقم میں جمع ہو جاتا ہے جس سے اگلے مہینے آپ کو اور منافع ملتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ مدت مکمل ہونے کا انتظار کریں تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ منافع مل سکے۔

لیکن یہاں یہ بات یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ اگر آپ نے اپنی اکاؤنٹ میں رکھی گئی رقم کو مدت مکمل ہونے سے پہلے نکالنے کی کوشش کی تو بینک آپ کے اوپر جرمانہ عائد کرتا ہے۔

یہ معلومات دینے کا مقصد آپ کی آگاہی ہے تاکہ آپ بینک اکاؤنٹ کھلوانے وقت ایک بہتر اکاؤنٹ کا انتخاب کر سکیں۔ 

Post a Comment

0 Comments

Post Bottom Ad