Top Ad

Header Ad

ابوظہبی آنے والوں کے لیے بہت بڑی خوش خبری

 

Crona Negative Test not Required to Enter Abu Dhabi

Negative Covid-19 Test 

Not Required to Enter Abu Dhabi

ابوظہبی آنے والوں کے لیے بہت بڑی خوش خبری

ابوظہبی آنے والوں کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے کہ اتوار 19 ستمبر2021 سے ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے آپ کو کرونا نیگیٹو ٹیسٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جو ملک کے اندر سے ابوظہبی میں آنا چاہتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے اندر سے ابوظہبی میں داخل ہونے کے طریقہ کار کا تازہ ترین اعلان ابوظہبی ایمرجنسی کرائسس اور ڈیزاسٹر کمیٹی برائے کرونا وبا نے کیا ہے اور ابوظہبی میں داخل ہونے کے لئے کرونا ٹیسٹ کی شرط کی منسوخی کو منظور کر لیا ہے۔ ابوظہبی میں داخل ہونے والے تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹا لی گئی ہیں اور ٹریفک اسی طرح رواں دواں ہے جیسے کرونا کی پابندیاں لگنے سے پہلے تھی۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب متحدہ عرب امارات میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے کرونا ٹیسٹ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد صرف 0.2 فیصد رہ گئی ہے۔

ابوظہبی ایمرجنسی کرائسس اور ڈیزاسٹر کمیٹی برائے کرونا وبا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس بارے میں ہونے والے واقعات پر نگرانی جاری رکھے گی اور تمام شہریوں رہائشیوں اور وزٹ پر آئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ مفاد عامہ کے تحفظ اور صحت کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

کرونا وبا کی وجہ سے ابوظہبی امارات میں داخلے کے قواعد کو 2020 کی گرمیوں میں لاگو کیا گیا تھا۔

ابوظہبی اور دوسری امارات کے درمیان باقاعدہ سفر کرنے والوں، آفس میں کام کرنے والوں، فیملیز اور وزٹ پر آئے لوگوں اور اس کے علاوہ تمام دوسرے لوگ جو ابوظہبی امارات میں داخل ہونا چاہتے تھے ان کے لیے ابوظہبی میں داخلے کے راستوں پر کرونا نگیٹیو ٹیسٹ دکھانا لازمی تھا۔

یہ پابندیاں اس وقت اور بھی سخت کردی گئی تھیں جب متحدہ عرب امارات میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے ٹیسٹوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں نے ایک سال سے زائد عرصے تک لاگو رہنے والے ان قوانین میں نرمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

خوشی کی اس بات کے ساتھ ہی ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ابھی تک کرونا وبا کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے اور ہمیں ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے اور اپنی اور دوسروں کی صحت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر  کو اپنائے رکھنا چاہیے۔

Post a Comment

1 Comments

Post Bottom Ad