Top Ad

Header Ad

جلد ہی واٹس ایپ آپ کو مخصوص لوگوں سے لاسٹ سین چھپانے کا آپشن دے گا

 

Whatsapp privacy settings

جلد ہی واٹس ایپ آپ کو مخصوص لوگوں سے لاسٹ سین چھپانے کا آپشن دے گا

ہم سب نے اپنی کنٹیکٹ لسٹ میں کچھ لوگ ایسے رکھے ہوتے ہیں جو واٹس اپ کے اوپر آپ کے لاسٹ سین کو دیکھتے رہتے ہیں اور پھر پریشان کرتے ہیں واٹس ایپ نے ہمیشہ لاسٹ سین کہ دو آپشن دیے ہیں یا تو سب سے چھپا سکتے ہیں یا سب کو دکھا سکتے ہیں۔

ہمیشہ کی طرح اس نئے فیچر کو WABetaInfo کے علاوہ کسی اور نے نہیں دیکھا یہ وہ بلاگ ہے جو واٹس ایپ کے آنے والے فنکشنز کو ریلیز ہونے سے پہلے ہی شائع کر دیتا ہے ان کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز پر کام کر رہا ہے اور پہلا اپڈیٹ یہ ہے کہ وہ جلد ہی ہمیں مخصوص لوگوں کے لیے پرائیویسی سیٹنگ کا انتخاب کرنے دے گا۔ اس وقت واٹس ایپ میں  "Last Seen" کے تین آپشن ہیں۔

کوئی بھی آپ کا لاسٹ سین نہیں دیکھ سکتا۔

آپ کے موبائل میں موجود کانٹیکٹ صرف دیکھ سکتے ہیں۔

سب لوگ دیکھ سکتے ہیں۔

لیکن نئی اپ ڈیٹ آنے کے بعد آپ کچھ مخصوص لوگوں سے اپنا لاسٹ سین چھپا سکیں گے۔

اس میں آپ وہ لوگ سلیکٹ کر سکیں گے جن سے آپ اپنا لاسٹ سین چھپانا چاہتے ہیں۔

یہ آپشن اس وقت واٹس ایپ بیٹا ورژن میں آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں کے لیے دستیاب ہے لہذا ہم توقع کرسکتے ہیں کہ جلد ہی یہ عام لوگوں کے لیے بھی کام کرنا شروع کر دے گا۔

اس سے وہ لوگ سکھ کا سانس لیں گے جن کو کچھ لوگ ان کا لاسٹ سین بتا کے تنگ کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

Post Bottom Ad