Top Ad

Header Ad

Cardless Cash Withdrawal from ATM Machine in Pakistan

 

Cardless Cash Withdrawal from ATM Machine
Cardless Cash Withdrawal from ATM Machine

اے ٹی ایم کارڈ کے بغیر پیسے نکلوانے کا طریقہ

Cardless Cash Withdrawal from ATM Machine

کیا آپ جانتے ہیں کہ بغیر اے ٹی ایم کارڈ ATM CARD کے بھی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلواے جا سکتے ہیں؟  اے ٹی ایم مشین سے بغیر کارڈ کے پیسے نکلوانے

 (Cardless Money withdrawal from ATM Machine)  

کا طریقہ مختلف بینکوں کے لیے مختلف ہو سکتا ہے اس کے لیے آپ کو متعلقہ بینک سے رجوع کرنا چاہیے۔ اے ٹی ایم کارڈ کے بغیر پیسے نکلوانے کا طریقہ عموما متعلقہ بینک کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوتا ہے اور بہت سارے بینک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی اس کی تشہیر کرتے ہیں۔

آج ہم یہاں پر ایچ بی ایل Habib Bank Limited (HBL)  پاکستان کی اے ٹی ایم مشین  سے بغیر کارڈ کے پیسے نکلوانے کے طریقے پر بات کریں گے۔ اس کے لیے آپ کو ایک ایسی اے ٹی ایم مشین کی ضرورت ہوگی جس پر بائیو میٹرک ویریفکیشن کی ڈیوائس (Biometric Verification Device) لگی ہو۔

1.  جب آپ اے ٹی ایم مشین پر جائیں تو کی پیڈ (Keypad)  سے کوئی بھی بٹن پریس کریں اس کے بعد اگلی سکرین پر مشین آپ کو اردو یا انگریزی زبان کے انتخاب کا آپشن دے گی۔

2.    زبان کے انتخاب کے بعد اگلی سکرین پر مین مینیو کے آپشن آ جائیں گے اسکرین کے دائیں طرف اوپر کی جانب ایک اپشن اے ٹی ایم سروسز ATM Services  کا ہوگا اس کو منتخب کریں۔

3.   اگلی سکرین پر آپ اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل قومی شناختی کارڈ (National Identity Card Number) کا نمبر درج کریں گے۔

4.   اس سے اگلی سکرین پر مشین آپ کو دائیں ہاتھ کا انگوٹھا بائیومیٹرک ڈیوائس پر رکھنے کے لئے کہے گی۔

5.   مشین آپ کی مہیا کردہ معلومات کی تصدیق کرے گی اس کے بعد اگلی سکرین پر وہی مین مینیو Main Manu  آئے گا جو اے ٹی ایم کارڈ کے استعمال پر آتا ہے۔

6.   اس میں سکرین کے دائیں طرف اوپر کی جانب پیسے نکالنے کا آپشن آئے گا جس کا انتخاب کرکے آپ مطلوبہ رقم نکال سکتے ہیں یا مینیو میں موجود دوسری خدمات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

اس میں ایک بات یاد رکھیں کہ بغیر کارڈ کے بائیو میٹرک طریقے سے اے ٹی ایم مشین استعمال کرنے کے چارجز تقریبا پندرہ روپے (Rs. 15+ Tax) جمع ٹیکس ہیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ اپنی ٹرانزیکشن کی رسید لیتے ہیں تو اس کے (Rs. 2.50) دو روپے پچاس پیسے   الگ سے چارجز ہیں۔

یہ بات بھی یاد رکھیں کہ بینک وقتا فوقتا اپنی خدمات کے معاوضے میں تبدیلی کرتے رہتے ہیں۔


Post a Comment

1 Comments

Post Bottom Ad