Top Ad

Header Ad

WORLD’S FIRST PHONE WITH 200MP CAMERA WILL COME FROM MOTOROLA - URDU

 

WORLD’S FIRST PHONE WITH 200MP CAMERA

WORLD’S FIRST PHONE WITH 200MP CAMERA WILL COME FROM MOTOROLA 

دنیا کا پہلا 200 میگا پکسلز کیمرہ والا  فون موٹرولا سے آئے گا

2019 میں اسمارٹ فون پر   108  میگا پکسلز کیمرہ ایک   بڑی پیش رفت تھی جسے ہم نے Xiaomi Mi Note 10   میں دیکھا تھا۔ ہم تب سے اسی ریزولوشن پر  رکے ہوئے ہیں، آج تک کوئی فون 108MP سے اوپر نہیں گیا، لیکن یہ رکاوٹ آخرکار جلد ہی ختم ہو سکتی ہے۔

موٹرولا Motorola نے ابھی  200 میگا پکسلز کےفون کی جلد آنے والی تمام افواہوں کی تصدیق کی ہے۔ تصدیق ایک ٹیزر سے ہوئی  ہے جو اسمارٹ فونز کے لیے ایک سے زیادہ کیمرہ سینسر دکھاتا ہے اور 1/1.22 یونٹ کو نمایاں کرتا ہے جو باقی کے درمیان بیٹھتا ہے۔

اس تفصیل سے پتہ چلتا ہے کہ Motorola کا یہ آنے والا فون سام سنگ کا ISOCELL HP1 سینسر استعمال کرے گا، جو کہ دنیا کا واحد سینسر ہے جس کی 200 میگا پکسلز ریزولوشن ہے۔

جیسا کہ ٹیزر میں کہا گیا ہے، اس 200 میگا پکسلز کیمرہ فون کو Moto X30 Pro کا نام دیا گیا ہے، جو پہلے افواہوں میں Motorola Frontier کے طور پر ظاہر ہوا تھا۔ چونکہ ٹیزر مہم پہلے ہی شروع ہو چکی ہے، اس لیے ہم توقع کر سکتے ہیں کہ فون اس ماہ (جولائی 2022)کے آخر میں لانچ ہو گا۔ یہ بالکل ممکن ہے کہ X30 Pro صرف چین کے لیے ہی رہے گا، لیکن یہ عالمی مارکیٹ میں کسی اور نام سے لانچ ہو سکتا ہے۔

فلیگ شپ فون میں 144Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.67 انچ کا OLED پینل موجود ہے۔ یہ Qualcomm's Snapdragon 8+ Gen 1 SoC اور 125W فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ کے ساتھ اس میں 4,500 mAh بیٹری ہوگی۔

 

Post a Comment

0 Comments

Post Bottom Ad