TIPS
TO GROW IN CAREER - URDU
نوکری کے لیے ایک اچھی سی وی کیسے تیار کی جائے
تجربے کے بغیر ملازمت کیسے حاصل کریں
نوکری کیلئے انٹرویو کی تیاری کیسے کی جائے
آپ نے پڑھائی مکمل کرلی اور ایک اچھی جگہ جاب بھی آپ کو مل گئی۔ تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ کو اپنی منزل مل گئی، نہیں زندگی میں بہتری لانے کے لئے ہر ایک اسٹیج میں ہمیں محنت کرنا پڑتی ہے۔ پروفیشنل(Professional Environment) حالات میں خود کو بہترین ثابت کرنا اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں خود کو ایک اچھی منزل کی طرف لے کر جانا اور اپنی قابلیت کو دوسروں سے بہتر ثابت کرنا پیشہ وارانہ حالات میں ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ اسی لیے بہت سارے لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ بہت زیادہ محنت، مہارت اور صلاحیت ہونے کے باوجود ان کو تسلیم (Acknowledge)نہیں کیا جاتا اور وہ اپنی پہچان بنانے میں ناکام رہتے ہیں۔ یا شاید ان لوگوں کو یہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ کتنا اچھا کام کرتے ہیں ۔
یہاں
پر کچھ ایسی ٹپس (Tips) ہیں
جن کا استعمال کرکے آپ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بہتری لا سکتے ہیں اور خود کو
بہتر طریقے سے منوا سکتے ہیں۔
لیکن
ایک بات ذہن میں رہے کہ ان ٹپس کا اطلاق ان کمپنیوں پر ہوتا ہے جو ملٹی نیشنل(Multinational) ہیں یا
جو ایک باقاعدہ پیشہ ورانہ طریقے سے کام کرتی ہیں اور باقاعدہ اصول اور قانون کے
مطابق کام کرتی ہیں اگر آپ کسی چھوٹی جگہ میں کام کرتے ہیں جہاں پر پیشہ ورانہ چیزوں
کا خیال نہیں رکھا جاتا تو وہاں پر شاید یہ
اس طرح لاگو نہیں ہوں گی۔
مسئلے کا حل لے کر جائے نہ کہ صرف مسئلہ
پیشہ
ورانہ زندگی میں وقتا فوقتاً آپ کو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور ظاہری بات
ہے آپ یہ مسئلہ اپنے کسی سینئر یا اپنی ٹیم کو رپورٹ کریں گے تو جب بھی آپ اپنے سے
سینئر (Senior)کے
پاس کوئی مسئلہ لے کے جائیں تو اس کے ساتھ ممکنہ طور پر ایک یا دو حل بھی سوچ کر
جائیں بھلے ہی یہ حل پرفیکٹ(Perfect) نہ
ہوں لیکن پھر بھی آپ اپنی طرف سے کچھ نہ کچھ تجویز ضرور کریں۔
جب
آپ کسی مسئلے کے ساتھ اس کا حل بھی تجویز کرتے ہیں تو آپ کے سینئر کو یا آپ کی ٹیم
کو آپ یہ بتا رہے ہوتے ہیں کہ آپ اپنے کام کے ساتھ کتنے مخلص ہیں اور اس کو کرنے کی
آپ میں کتنی تمنا ہے۔ اور آپ کے اندر کسی مسئلے کو حل کرنے کی کتنی خواہش ہے۔ اور یہ
نہیں کہ آپ کا کام بس مسئلے کو رپورٹ کرنا ہے اور آپ سوچتے ہیں کہ اس کا حل کرنا
آپ کے نگران یا آپ کی ٹیم کا کام ہے۔
آپ
خود اندازہ لگائیں کہ اگر آپ کسی جگہ مینیجر
(Manager) ہوں اور لوگ آپ کے پاس صرف مسئلہ لے کر آئیں اور
کوئی حل تجویز نہ کریں تو آپ یہ سوچیں گے کہ لوگ صرف آپ کے پاس مسئلہ لے کر آتے ہیں
اور وہ یہ سوچتے ہیں کہ اس کا حل آپ تلاش کریں گے۔ اس سے آپ کا تاثر اچھا نہیں پڑے
گا چاہے وہ پیشہ ورانہ زندگی ہو یا آپ کی ذاتی زندگی۔ جب بھی آپ کسی مسئلے کے ساتھ
اس کا حل لے کر جاتے ہیں تو یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ آپ مسائل کو حل کرنے میں کتنی
دلچسپی رکھتے ہیں قطع نظر اس کے کہ آپ کا تجویز کردہ حل کتنا مکمل ہے۔
اپنی تعریفوں کی ایک فہرست مرتب کریں(List of Compliments)
آپ
کے کیریئر میں جب بھی آپ کوئی اچھا کام کرتے ہیں تو بدلے میں آپ کی تعریف ہوتی ہے۔
کوشش کریں کہ آپ ان تعریفوں کی اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر میں وقت اور تاریخ کے
ساتھ ایک فہرست بنا کر رکھیں۔
جب
بھی آپ کی تعریف ہو خواہ تھوڑی ہو یا زیادہ اس کا ریکارڈ لازم رکھیں۔ تاکہ آپ کے
پاس شروع دن سے ایک ایسی فہرست ہو جس میں آپ کے کیے گئے اچھے کاموں پر آپ کی تعریف
ہوئی ہو۔
تاکہ
جب آپ کی ایویلیوایشن (Evaluation)
کا وقت آئے یا کبھی آپ کو اپنی ٹیم کے
اندر ڈسکشن (Discussion)کے
دوران یہ بتانا پڑے گا کہ آپ کے کن کاموں پر آپ کی تعریف ہوئی تھی۔ یہ آپ کی سی وی(CV / Resume) کے لئے ایک بہت ہی اچھی چیز ہے خاص طور پر
اس وقت جب آپ اپنے سینئر سے کسی ایسے معاملے پر بات کریں گے۔
یہ
اس لیے کہ آپ کے سینئر یا مینیجر بھی انسان ہیں اور وہ یہ چیزیں بھول بھی سکتے ہیں
جب آپ کے پاس وہ فہرست ہوتی ہے تو آپ اپنی یادداشت کو بھی تازہ رکھتے ہیں اور جہاں
پر ضرورت ہو آپ اپنے سینئرز کو بھی یاد دہانی کروا سکتے ہیں کہ کن کاموں پر آپ کی
تعریف ہوئی تھی۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ اپنے اس کمپلیمنٹ(Compliment)
کو
اس طرح کریں جیسے کہ آپ اپنی تعریف کررہے ہیں۔
لیکن
جب آپ کسی پروجیکٹ کی ایک مکمل سٹوری (Story)سناتے
ہیں جس کا آپ بھی حصہ رہے ہو اور جس کے کام کے دوران آپ کو یہ کمپلیمنٹ ملے ہوں تو
یہ اسٹوری کا حصہ ہونے چاہئیں۔
یقین
کریں بطور مینیجر اس چیز کو برا نہیں سمجھا جاتا بلکہ یہ بات اچھی سمجھی جاتی ہے کہ ان کی ے یاد داشت کو ری فریش (Refresh) کرنے کے لیے اور یہ بتانے
کے لئے کہ آپ کو نہ صرف اپنی ٹیم سے بلکہ اپنے سینئر سے بھی کمپلیمنٹ ملے ہیں اور
اگر ایسا کوئی کمپلیمنٹ آپ کے سینئر کی طرف سے ہے تو یہ آپ کے کیریئر کو چار چاند
لگا سکتا ہے۔
اگر
آپ موقع پر نہیں ہیں تو آپ ذہن میں بھی نہیں ہیں
وژن
اور مشن یاد رکھیں(Vision and Mission)
دوسروں
کے متعلق شکایات کرنے میں اپنی توانائی نہ ضائع کریں۔
دنیا
کی شاید ہی کوئی ایسی کام کی جگہ ہو جہاں پر ملازمین ایک دوسرے کی پیٹھ پیچھے باتیں
نہ کرتے ہوں یا ایک دوسرے سے شکایات نہ کرتے ہوں۔
یہ اپنی مایوسی دور کرنے کے لئے سب سے آسان اور سست طریقہ
ہے۔ دوسروں کے بارے میں جب آپ ایسی باتیں کرتے ہیں تو اس میں دوسروں کو یہ کہانیاں
سننے میں یا کہنے میں بڑا مزا آتا ہے۔ یہ آپ کے وقت کا ضیائع ہے۔ یہ بات اور رویہ آپ کو پیشہ ورانہ زندگی میں مضبوط اور
ترقی کرنے میں بالکل مدد نہیں کرتا۔ اس کا بلکل مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کی کام کی
جگہ میں کوئی مسائل نہیں ہیں۔ آپ کی توجہ اس پر نہیں ہونی چاہیے کہ وہاں پر مسائل
کیا ہیں بلکہ آپ کو یہ سوچنا چاہیے کہ ان مسائل کا حل کیا ہے۔ ان مسائل کو حل کس
طرح کیا جائے۔ جب بھی آپ کسی دوسرے سے کسی تیسرے ملازم کے متعلق شکایت کر رہے ہوتے
ہیں اور وہ مزے سے سن رہے ہوتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آپ کے ساتھ مخلص ہیں
اور ان کو بھی وہی تشویش ہے جو آپ کو ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بھی کوئی آپ کے
بارے میں ایسی بات کر رہا ہو گا تو اسے بھی وہ اتنے ہی مزے اور توجہ سے سن رہے ہوں
گے۔ اگر آپ یہ سوچ لیں کہ آپ کسی کے بارے میں شکایت نہیں کریں گے اور دوسروں کو بھی
یہ پتہ چل جائے کہ آپ کسی کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کرتے تو اس سے کام کی جگہ میں
آپ کا ایک اچھا تاثر قائم ہو جائے گا اور یہ آپ کے لئے ایک اچھی بات ثابت ہوگی۔ اس
کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اگر آپ کے ساتھ کوئی چیز غلط ہو رہی ہے یا کوئی چیز
خلاف قاعدہ ہو رہی ہے تو آپ اس کو رپورٹ نہیں کریں گے۔ لیکن جب بھی آپ رپورٹ کریں
تو اس کو صحیح طریقے سے رپورٹ کریں۔ لیکن زیادہ اوقات میں آپ دیکھیں گے کہ جو بھی
ملازمین ایک دوسرے کے پیچھے باتیں کر رہے ہوتے ہیں وہ صرف وقت کا ضیائع کر رہے
ہوتے ہیں۔ اگر آپ یہی توانائی اور وقت کسی ایسی چیز میں صرف کریں جس سے آپ اپنی
سکلز (Skills) کو
زیادہ بہتر کر سکتے ہیں یا جو کام آپ کر رہے ہیں اس کو اور بہتر انداز میں کرنے کے
طریقے سیکھیں تو یہ آپ کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
1 Comments
Nice work
ReplyDelete