Top Ad

Header Ad

ایک زبردست فیچر اب آپ واٹس اپ کے وائس میسج کو پڑھ بھی سکتے ہیں

How to Convert a WhatsApp Voice Message to Text

ایک زبردست فیچر اب آپ واٹس اپ کے وائس میسج کو پڑھ بھی سکتے ہیں 

سوچیں کہ آپ کو واٹس ایپ پر کوئی صوتی پیغام (Voice Message) آیا ہے اور آپ شور یا کسی دوسری وجہ سے اس کو سن نہیں سکتے یا میسج بہت لمبا ہے اور آپ کے پاس اتنا وقت نہیں ہے تو کیا ہی اچھا ہو کہ آپ کا یہ وائس میسج تحریر میں بدل جائے اور آپ آرام سے اس کو پڑھ لیں۔

اس کے لیے ابھی گوگل پلے سٹور پر ایک تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن (Transcriber for WhatsApp)  موجود ہے جو انسٹال کرکے آپ ایسا کر سکتے ہیں۔

ایپلی کیشن انسٹال کریں اور اس کی سیٹنگ کرلیں۔

واٹس ایپ میں اس وائس میسج کو سلیکٹ کریں جس کو آپ تحریر میں بدلنا چاہتے ہیں۔

شیئر کے بٹن پر کلک کریں۔

میسج کو Transcriber App میں لے جائیں۔

کچھ سیکنڈ انتظار کریں آپ کی تحریر تیار ہو جائے گی جسے آپ پڑھ سکتے ہیں۔

یہ بات یاد رکھیں کہ یہ ایپلیکیشن واٹس اپ کی طرف سے نہیں ہے لہذا اس کو اپنے رسک پر استعمال کریں۔

لیکن اب اچھی رپورٹس یہ آرہی ہیں کہ واٹس ایپ خود اس فیچر پر کام کر رہا ہے اور اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ جلد ہی یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

ویسے یہ فنکشن ان صارفین کے لیے بہت ہی زبردست ہے جو آس پاس شور ہونے کی وجہ سے موبائل فون کے سپیکر کے کام نہ کرنے کی وجہ سے  یا سننے میں مشکلات کی وجہ سے یا کوئی اور ایسی صورت جس میں وہ وائس میسج سننے کے قابل نہ ہوں اس کو تحریر میں بدل سکتے ہیں اور بآسانی پڑھ سکتے ہیں۔

Post a Comment

2 Comments

Post Bottom Ad